تازہ ترین

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

علیزے شاہ نے ڈرامہ سیریل تقدیر کی الوداعی ویڈیو شیئر کردی

شوبز اسٹار علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک نئی ویڈیو کے ذریعے اپنے حالیہ پروجیکٹ ‘تقدیر’ کو الوداع کہہ دیا۔

مشہور اداکارہ علیزے شاہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن پر اپنے اکاؤنٹ سے ایک مداح کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو کو ری پوسٹ کیا۔

شوبز اسٹار علیزے شاہ نے اس ویڈیو کے ذریعے  رومی کے بہت پیارے کردار کو باضابطہ طور پر الوداع کہا دیا۔

ڈرامہ تقدیر اور علیرے شاہ کی ایک مداح نے اداکار کے کئی خوبصورت لمحات کی ایک ریل بنائی اور بیک گراؤنڈ میں ایک آڈیو میش اپ لگایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Izzooo (@alizehshahofficial)

علیرے شاہ نے اس ویڈیو کر ری پوسٹ کرتے ہوئےکیپشن میں لکھا کہ رومی کو اتنا پیار دینے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔

ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘میں سمیع خان (اسد)، علیزے شاہ (رابی)نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔ جبکہ دیگر کاسٹ میں زین افضل (ماہین کے شوہر، رومی کے بھائی)، عاصم محمود (رومی کے بھائی)، جاوید شیخ (رومی کے والد)، عینی زیدی، مریم نور (زونی اسد کی بہن)، عالیہ علی (ماہین، منفی کردار)، خالد انعم ( اسد کے والد)  ودیگر شامل تھے۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض محسن طلعت نے انجام دیے جبکہ اس کی کہانی ہانیہ جاوید نے لکھی تھی۔

Comments