تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

علیزے شاہ کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر علیزے شاہ نے نئی تصاویر شیئر کردیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

اداکارہ کو تصاویر میں سیاہ رنگ کے مغربی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

علیزے شاہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اس پر اپنی رائے بھی ظاہر کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ کے سیٹ سے چند تصاویر شیئر کی تھیں۔ تصاویر میں انہیں مہندی میں شرکت کے دوران پہنے گئے زرد رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تقدیر میں علیزے شاہ اور سمیع خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں زین افضل، عاصم محمود، جاوید شیخ، بہروز سبزواری، مریم نور، عالیہ علی، خالد انعم ودیگر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ علیزے شاہ اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرے دشمن‘ میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -