منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

علیزے نے فیروز خان سے علیحدگی کی تصدیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فیروز خان کی اہلیہ نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر علیزے سلطان نے فیروز خان پر الزام لگاتے ہوئے لکھا کہ ’ہماری چار سال کی شادی افرا تفری کا شکار تھی اس عرصے کے دوران مسلسل جسمانی اور نفسیاتی تشدد برداشت کرنا پڑا۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’میں شوہر کے ہاتھوں بلیک میل ہوئی اب میں بہت سوچ سمجھ کے ساتھ اس افسوسناک نتیجے پر پہنچی ہوں۔

علیزے کے مطابق ’اس فیصلے کو لینے میں میرے بچوں کا بھی اہم کردار ہے اور میں نہیں چاہتی کہ میرے بچے اس ماحول میں بڑے ہوں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syeda Aliza Sultan (@alizasultankhan)

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں معروف پاکستانی اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ میں علیحدگی کی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں۔

فیروز اور علیزہ نے انسٹا گرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا تھا اور دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہٹا دی تھیں۔

یاد رہے کہ فیروز اور علیزہ نے 2018 میں شادی کی تھی، دونوں کے دو بچے ایک بیٹا اور بیٹی بھی ہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں