بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

کراچی: 800 کیمرے اتار لیے گئے، حساس مقامات بھی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور ساؤتھ زون سمیت شہر قائد کے حساس مقامات سے سی سی ٹی وی کیمرے اتار لیے گئے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق زون میں نصب تمام سی سی ٹی وی کیمرے بند پڑے ہیں اور انہیں مرمت کے لیے اتارا گیا ہے، اُن کا کہنا ہے کہ ساؤتھ زون میں 822 کیمرے نصب ہیں جو خرابی کے باعث بند ہیں۔

ذرائع کے مطابق حساس مقامات میں گورنر ہاؤس، سندھ اسمبلی، سندھ سیکریٹریٹ شامل ہے، اگر شہر میں کوئی بھی واقعہ ہوتا ہے تو اُسے سی سی ٹی وی سے مانیٹر نہیں کیا جاسکے گا۔

یاد رہے حالیہ دہشت گردی کی لہر کے بعد پورے ملک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور پورے پاکستان میں سیاسی و عسکری قیادت کی متفق رائے کے بعد آپریشن ردالفساد کا آغاز کیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کا مقصد ملک بھر سے غیر قانونی اسلحے کا خاتمہ ہے اور یہ کسی قوم یا فرقے کے خلاف نہیں بلکہ ملکی دہشت گردوں کے خلاف ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں