لاہور : عیدالاضحیٰ کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب کے تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا اور عید پر چھٹیوں کے دوران کورونا مریضوں کیلئے تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے دوران 24 گھنٹے فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا اور محکمہ صحت نے لاہور سمیت پنجاب کے تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا۔
محکمہ صحت نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی دستیابی کو ممکن بنایاجائے اور عید پر چھٹیوں کےدوران کورونا مریضوں کیلئے تمام سہولیات فراہم کی جائے۔
محکمہ صحت نے کوروناکنسلٹنٹ کی کورونا وارڈ میں دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز اور ایمرجنسی کومکمل فعال رکھاجائے۔
محکمہ صحت نے اسپتالوں کے سربراہان کو سختی سے مراسلہ پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت جاری کی۔