تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...
Array

بے نامی جائیداد ثابت کریں، فیصل واوڈا کا پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو چیلنج

اسلام آباد: وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پراپرٹی ڈھونڈ کر لے آئیں وزارت اور سیاست چھوڑ دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے تمام اثاثے نامزدگی میں ظاہر کئے ہیں پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک پراپرٹی ڈھونڈ کر لے آئیں وزارت اور سیاست چھوڑ دوں گا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ میری بے نامی جائیداد ثابت کریں، وہ جائیداد بھی دے دوں گا، چیلنج کرتا ہوں ن لیگ، پی پی ثابت کریں اثاثے ظاہر نہیں کیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میں، میرے والد، میرے پردادا نے کبھی سرکاری نوکری نہیں کی، میری پانچ نسلوں میں کسی نے سرکاری نوکری نہیں کی، اتنا بڑا مافیا تھا تو پیپلزپارٹی، ن لیگ نے آج تک مجھ سے باز پرس کیوں نہیں کی۔

فیصل واوڈا نے سوال کیا کہ معذرت کے ساتھ کیا میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے بڑا چور تھا، نواز شریف پچھلے ادوار میں این آر او کرکے 9 سال کے لیے سعودی عرب گئے۔

مزید پڑھیں: عابد شیر علی کے الزامات، فیصل واوڈا کا کرارا جواب

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فیصل واوڈا پر یہ الزام لگایا تھا کہ انھوں نے گیارہ ملین پاؤنڈ کی منی لانڈرنگ کر کے وسطی لندن میں جائیداد خریدی ہے۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ان الزامات پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ عابد شیر علی سستی شہرت کے لیے ایسے بیانات دے رہے ہیں، ان کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -