پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی سے تمام بچوں کو بازیاب کراکر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے: اے آئی جی سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے آئی جی سندھ ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا ہے کہ 2018 میں اب تک اغوا کے 8 کیسز رپورٹ ہوئے، تمام آٹھ بچوں کو بازیاب کراکر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، ڈاکٹر امیر شیخ کا کہنا تھا کہ 2018 میں اب تک 186 بچے لاپتہ ہوئے جن میں سے 90 فیصد مل گئے، اس کے علاوہ اغوا کا کوئی واقعہ ہے تو وہ ہماری اطلاع میں لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے اغوا سے متعلق غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا، پولیس میں کالی بھیڑوں کی وجہ سے عوام میں بداعتمادی پیدا ہوئی، چاہتا ہوں کالی بھیڑوں کو پولیس کی صفوں سے باہر نکالا جائے، پہلے دن سے کوشش ہے پولیس کا رویہ عوام سے اچھا ہو۔

اے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سی پی ایل سی اعدادوشمار میں صرف اسٹریٹ کرائم شامل نہیں، چوری کی گئی موٹرسائیکلوں کے واقعات بھی اسٹریٹ کرائم ہے، کراچی میں گاڑیاں اور موٹرسائیکل چھیننے کے واقعات میں کمی آئی، اسٹریٹ کرائم میں کچھ گروہ متحرک ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موبائل اسنیچنگ سے متعلق مقامی سطح پر اقدامات کیے، ایک گینگ پکڑا ہے جو الیکٹرانک مارکیٹ میں چوری کے موبائل دیتا تھا، چوری موبائلز کا آئی ایم ای آئی مکمل بلاک کے لیے وفاق کا تعاون درکار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران پولیس اہلکاروں کے تبادلے سے فرق پڑا، پولیس کے تبادلے سے اسٹریٹ کرائم بڑھا ہے، پنجاب میں بھی پولیس کے تبادلوں سے کرائم بڑھا ہے، ملزمان کو سزا دلانے کے لیے لوگوں کو پراسس سے گزرنا پڑتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں