سندھ حکومت نے کراچی کے سوا صوبے کے تمام بلدیاتی ایڈمنسٹریٹرز کو ہٹا دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے 23 اضلاع کے ایڈمنسٹریٹرز سےچارج واپس لے لیا گیا اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو ضلع ایڈمنسٹریٹر کا چارج دے دیا گیا۔
کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کو برقرار رکھا گیا ہے۔ مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔
- Advertisement -
کراچی سمیت سندھ میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریوں پر پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق کراچی میں بارشوں سے مختلف حادثات میں 49 افراد جاں بحق ہوئے جس میں ضلع ملیر ارو جنوب اور ملیر میں بارہ بارہ افراد شامل ہیں۔
سندھ میں بارشوں سے مختلف حادثات میں 405 افراد جاں بحق ہوئے جس میں 160 بچے، 154 مرد اور 69 خواتین شامل ہیں۔