منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے حکومت کے خلاف طبل جنگ بجادیا

اشتہار

حیرت انگیز

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کا اثر، آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں ہوشربا اضافے کا اعلان کردیا۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کے جنرل سیکرٹری نبیل طارق نے خصوصی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےسےکارروبار ٹھپ ہوگیا ہے، کرایوں میں اضافہ ناگریز تھا۔

جنرل سیکرٹری نے بتایا کہ پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک بھر کے لئے کرایوں میں چالیس فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد لاہور سےکراچی کا کرایہ 80ہزار سےبڑھا کر ایک لاکھ 10ہزار روپے کردیا گیا، لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 60ہزار سے80ہزار روپےکردیا ہے۔

- Advertisement -

نبیل طارق نے بتایا کہ لاہور سے پشاور کا کرایہ 75ہزار سےبڑھا کر ایک لاکھ روپےکردیا، اسی طرح لاہور سے ملتان کا کرایہ 40ہزار سے بڑھا کر 50ہزار روپےکردیاگیا،اسی طرح لاہور سےکوئٹہ کا کرایہ ایک لاکھ 10ہزار سےبڑھا کر ایک لاکھ 40ہزار کردیا گیا۔

جنرل سیکرٹری پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ہوش کےناخن لینےچاہیے، ہمارے کاروبار بند ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، گڈز ٹرانسپورٹرز کا گاڑیاں کھڑی کرکے مال اٹھانے سے انکار

اس سے قبل صدر کراچی گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن رانا اسلم نے بتایا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور مہنگائی ناقابل برداشت ہے، احتجاجاً پورٹ پر گاڑیاں کھڑی کرکے مال اٹھانا بند کردیا ہے۔

صدر کراچی گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں کاروبار بند کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔۔ حکومت ہماری گاڑیاں خرید کر خود چلا لے، ہم نہیں چلا سکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں