ٹوکیو: جاپان ایئرلائن کا ہوائی جہاز لینڈنگ کے دوران رن وے پر موجود کوسٹ گارڈ کے چھوٹے طیارے سے ٹکرا گیا جس کے باعث آگ بھڑ اُٹھی۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایئرلائن نے بتایا کہ طیارے سے 379 مسافر اور عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کریش لینڈنگ کے ساتھ ہی طیارہ مکمل طور پر شعلوں کی لپیٹ میں آگیا۔
حکام نے فوری طور پر آگ بجھانے اور مسافروں کو جلتے ہوئے طیارے سے نکالنے کیلیے آپریشن شروع کر دیا۔ جاپانی حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ادھر، کوسٹ گارڈ نے بتایا اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ آیا طیاروں میں ٹکراؤ ہوا ہے یا نہیں۔ مذکورہ واقعے کے بعد تمام رن وے پر آپریشن معطل کر دیا گیا۔
عملے کے کچھ افراد کے لاپتا ہونے کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔
ALL PASSENGERS, CREW ON JAL PLANE ESCAPE BLAZE AT TOKYO AIRPORT. NOTHING LEFT OF THE PLANE. #JAPANpic.twitter.com/m40TAulezE
— WORLD AT WAR (@World_At_War_6) January 2, 2024