تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

ابوظہبی کے تمام نجی اسپتال کورونا فری قرار

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی ریاست ابوظہبی کے تمام پرائیویٹ اسپتالوں کو کورونا فری قرار دے دیا گیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق ابوظہبی میڈیا ہاؤس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ امارت کے تمام نجی اسپتالوں میں سے کورونا کے مریض ڈسچارج ہوگئے ہیں۔

ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ برجیل میڈیکل گروپ اور این ایم ایس ہیلتھ کیئر کے ساتھ ساتھ عین الخلیج اسپتال سمیت تمام پرائیویٹ اسپتال کورونا فری ہوگئے ہیں۔

کورونا فری ہونے کے بعد بھی امارت کے تمام نجی اسپتالوں میں خصوصی طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ مکمل ہیلتھ کیئر سروسز دیگر مریضوں کو فراہم کی جارہی ہیں۔

شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ جن افراد کو سانس میں دشواری یا نظام تنفس میں مشکلات درپیش ہیں وہ امارت کے مخصوص شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی اسپتال سمیت دیگر طبی اداروں کا رخ کریں۔

قبل ازیں دبئی کے واحد فیلڈ اسپتال میں آخری کورون مریض کو ڈسچارج کر کے سینٹر کو کورونا فری قرار دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -