کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کراچی سے کیے سارے وعدے پورے ہورہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی نے اپنے ایک بیان میں پی پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کو تباہ برباد کردیا ہے، پی پی تو سندھ میں بھی ڈلیور نہیں کرپارہی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں ترقیاتی کام وفاق کی طرف سے ہورہا ہے، شہر میں پانی کابحران ہے، اسپتالوں میں او پی ڈیز بند ہیں، کوئی مریض ہے تو وہ کہاں جائے گا؟ میٹرنٹی وارڈز میں بھی کام نہیں ہورہا ہے۔
کراچی میں کے فور منصوبے کی فوری تکمیل چاہتے ہیں: خرم شیرزمان
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ساڑھے 7سو ارب ہیلتھ پر خرچ کیے، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کچھ کام نہیں کررہی ہے، ناٹ فار سیل والی پی پی ای کٹس فروخت کی جارہی ہیں۔
خرم شیرزمان نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے صحت کے بارے میں پوچھا جائے گا۔
یاد رہے کہ ماضی کے ایک بیان میں خرم شیرزمان نے صوبائی حکومت سے سوال کیا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ اپنی حکومت کا ایک کام بتادیں جو کیا ہو؟ کراچی میں کے فور منصوبے کی فوری تکمیل چاہتے ہیں۔