کراچی: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر انور علی نے ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر انور علی نے ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، انہوں نے سندھ کے کوچز کو فیصلے سے آگاہ کردیا۔
آل راؤنڈر انور علی ملتان میں فرسٹ کلاس میچ کھیل کر ٹیم سے الگ ہوگئے۔
- Advertisement -
انور علی نے ریٹائرمنٹ سے قبل چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ٹیلیفون پر بات بھی کی، انور علی نے کیریئر میں 108 فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں۔
انور علی نے 2008 سے 2016 کے عرصے میں 22 ون ڈے اور 16 ٹی 20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
پاکستان سپر لیگ 2020 میں ابتدا میں وہ کسی ٹیم کا حصہ نہ تھے البتہ عمر اکمل کے ٹورنامنٹ سے باہر ہو نے کے بعد انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا تھا۔