بدھ, جنوری 1, 2025
اشتہار

پروفیسر حفیظ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : قومی کرکٹر اور سابق کپتان محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرلیا تاہم وہ فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہیں گے، پی ایس ایل میں لاہورقلندرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا باقاعدہ فیصلہ کرلیا ہے انہوں نے اس سے قبل وہ ٹیسٹ کرکٹ سے  بھی ریٹائر ہوچکے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ ٹیسٹ کے بعد وائٹ بال کرکٹ کھیل رہے تھے، محمد حفیظ نے  لاہور میں پریس کانفرنس میں ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ  اعلان کیا۔

- Advertisement -

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میڈیا کے دوستوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا، اپنے کیریئر اور کامیابی سے بہت مطمئن اور خوش ہوں، میری کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔

کرکٹر محمدحفیظ کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے ساتھ میں نے کھیلا،18سال پہلے اپنے کیریئر کا خوبصورت سفر شروع کیا تھ، میں سپورٹ کرنے پرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

پروفیسر حفیظ نے کہا کہ شاہد اسلم صاحب نے جتنا سپورٹ کیا وہ ہمیشہ یاد رہے گا، ٹیسٹ سے پہلے ریٹائرمنٹ لے چکا تھا اب وائٹ بال سے ریٹائرمنٹ لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 18سال مجھے ہر سطح پر مجھے سپورٹ کیا گیا، جب تک میری کارکردگی بہتر ہوگی میں انٹرنیشنل لیگ میں کھیلتا رہا ہوں۔

محمد حفیظ نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا مجھے افسوس نہیں ، میں بہت مطمئن ہوں، ہمیشہ ملک کیلئے کھیلا ہے، کرکٹ کو انجوائے کرتا ہوں، اپنے ملک اور ٹیم کے لئے ہمیشہ اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے ملک اور ٹیم کے لئے ہمیشہ اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کی، میرا پاکستان کے لئے کھیلنا باعث فخر تھا، مجھے کسی قسم کی لالچ نہیں تھی، میں نے ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے کھیلا۔

محمد حفیظ نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے لئے پرامید ہوں، ٹیم کی کامیابی میری کامیابی ہوگی، ہمیشہ کوشش کی کہ میری کارکردگی بہتر رہے، زندگی کا یادگار لمحہ وہ تھا جب پہلی بار پاکستان کیلئے کھیلا۔

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو جمعے کو ریٹائرمنٹ کا بتا دیا تھا، محمد حفیظ نے بورڈ کو فیصلے سے آگاہ کیا اور چیئرمین سے ملنے سے انکار کیا تھا۔

بورڈ کے ڈائریکٹر کی درخواست پر حفیظ چیئرمین سے ملے، محمد حفیظ کی جمعے کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سے ملاقات ہوئی، حفیظ کئی دنوں سے چیئرمین سے ملنا چاہ رہے تھے مگر مل نہیں سکے تھے۔

چیئرمین پی سی بی نے حفیظ سے مکالمہ میں کہا کہ میں سمجھا کہ آپ کیٹگری کی بات کرنا چاہتے ہیں،  محمد حفیظ نے چیئرمین کو جواب دیا کہ ساری عمرعزت سے کھیلا عزت سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں