کیپ ٹاؤن: قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر محمد نواز نے سعودی نژاد افریقی خاتون سے شادی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے محمد نواز نے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کا آغاز کا ایک سال قبل کیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کے بعد 23 سالہ آل راؤنڈر وطن واپس نہ آئے اور خاموشی سے جنوبی افریقا روانہ ہوئے تاہم اب انہوں نے کیپ ٹاؤن جانے کی وجہ سے بھی آگاہ کردیا۔
محمد نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کیا کہ انہوں نے سعودی نژاد جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی میڈیکل کی طالبہ سے شادی کرلی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کی دلہنیا کا نام ازدلہار ہے اور وہ شعبہ میڈیکل سے وابستہ ہیں ، دونوں کی منگنی پانچ سال قبل ہوئی تھی۔
محمد نواز کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اُن کی شادی 4 فروری کو کیپ ٹاؤن میں منعقد کی گئی جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔
آل راؤنڈر محمد نواز 17 فروری تک جنوبی افریقا میں قیام کریں گے اور پھر چھٹیاں گزارنے کے بعد پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن کھیلنے کے لیے دبئی روانہ ہوں گے۔
شادی کی تقریب میں محمد نواز نے کالا سوٹ جبکہ اُن کی اہلیہ نے سفید عروسی لباس زیب تن کیا ہوا تھا، قومی کرکٹر نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ وہ دعاؤں میں بھی یاد رکھیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔