جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کل سے تمام سرکاری اور نجی اسکولز بند کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : کل تمام سرکاری اور نجی اسکولز بند کرنے کا اعلان کردیا گیا، اسکول 17 نومبر تک بند رکھے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطا وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسموگ کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر تمام اضلاع میں اسکولز بند کر رہے ہیں، فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تعلیمی نقصان کا احساس ہے، مگر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اقدام مجبوراً اٹھا رہے ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ بچوں کو مہلک اثرات سے بچانے کیلئے یہ انتہائی فیصلہ کرنا پڑا تاہم آن لائن تدریس میں مشکلات کے پیش نظر متبادل اسٹریٹیجی پر جلد لا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں : تعلیمی اداروں میں 5 دن کی چھٹی ! اہم خبر آگئی

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، جامپور، کوٹ ادو، لیہ، مظفرگڑھ، تونسہ، چنیوٹ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، ناروال، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، وزیر آباد سمیت پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی سکولز 17 نومبر تک بند رکھے جائیں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ عوام کو بھی شعور کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اپنی گاڑیوں کی فٹنس یقینی بنائیں، انسداد سموگ کیلئے جو اپنے طور پر کیا جا سکتا ہے، کم از کم وہ تو کریں، حکومت بچوں اور عوام کی سیفٹی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، عوام تعاون کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں