کراچی: پاکستان تحریک انصاف آج کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا سونامی آج کراچی کا رخ کرے گا، چیئرمین پی ٹی آئی آج کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں بینرز اور پارٹی پرچم آویزاں کردیے گئے ہیں۔
مزار قائد سے متصل گراؤنڈ باغ جناح میں منعقدہ جلسے سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے جلسے کا وقت شام 6 بجے دیا گیا ہے۔
لگتا ہے ن لیگ کے لیے اڈیالہ جیل کو بڑا کرنا پڑے گا‘ عمران خان
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے مسلم لیگ (ن) کے لیے اڈیالہ جیل کو بڑا کرنا پڑے گا، شریف خاندان اللہ کی پکڑ میں آگیا ہے۔
سندھ اورکراچی کےعوام گھروں سےنکلیں، مزار قائد پہنچیں، عمران خان
واضح رہے کہ 20 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپیل کی تھی کہ سندھ اورکراچی کےعوام گھروں سے نکلیں، مزار قائد پہنچیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ تباہی پاکستان میں سندھ کی ہوئی، مزار قائد پراس دلدل سے نکلنے کا حل قوم کوبتاؤں گا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔