اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں پاور شو، پریڈ گراؤنڈ میں تیاریاں مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف آج اسلام آباد پریڈگراؤنڈ میں امپورٹڈحکومت اور مہنگائی کیخلاف جلسہ کرے گی ، جس میں عمران خان خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آج اسلام آباد میں پاور شو کرے گی ، جس کے لئے پریڈگراؤنڈمیں تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

کرسیاں لگ گئیں اور اسٹیج بھی تیار ہوگیا ، رہنماؤں نے جلسہ گاہ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا ، عوام کا جوش وجذبہ عروج پر ہے اور جلسے میں بھرپور شرکت کے لیے پرعزم ہیں۔

رات گئے عمران خان کی پریڈ گراؤنڈ آمد پر ان والہانہ استقبال کیا گیا، کپتان نےگاڑی سےنکل کرجواب دیا، عمران خان بنی گالہ میں موجودکارکنوں کےکیمپ بھی گئے۔

قوم کے نام پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلط حکمرانوں نےمعیشت زمین پراورمہنگائی آسمان پر پہنچادی،ہمیں نااہلی اورمہنگائی کاطعنہ دینےوالوں نےدوماہ میں تاریخی مہنگائی کردی۔

انھوں نے کہا کہ جونیوٹرل ہیں کیایہ ان کاپاکستان نہیں،معیشت نیچےجائےگی توکیا نیوٹرل کانقصان نہیں ہوگا؟چپ کرکےتماشا دیکھتےرہےتوملک کا کوئی مستقبل نہیں ،ملک پرمسلط لوگوں کوصرف این آراو سےدلچسپی ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کے لیے مختلف شہروں سے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اسلام آباد کا رخ کرلیا ہے ، لکی مروت سے درجنوں گاڑیوں پر مشتمل دو قافلے پریڈ گراؤنڈ جلسے میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچیں گے، کارکن پرجوش ہیں۔

بنوں سے چار قافلے وفاقی دارالحکومت پہنچیں گے، اسی طرح گنڈی چوک سے نکلنے والے قافلے براستہ موٹر وے اسلام آئیں گے اور مانسہرہ میں کارکنان انصاف سیکریٹریٹ پر جمع ہوں گے ، جہاں سے اعظم سواتی کی قیادت میں قافلہ روانہ ہوگا۔

بالاکوٹ سے نکلنے والے کارواں کی قیادت معاون خصوصی احمد حسین شاہ، بفہ پکھل سے نکلنے والی ریلی کی قیادت صالح محمد خان کریں گے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی کے کارکن امین ہاؤس پر جمع ہونا شروع ہوگئے، سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور قافلے کی قیادت کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں