ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

تمام اسمارٹ فونز کے لیے ایک چارجر

اشتہار

حیرت انگیز

اسمارٹ فونز کمپنیاں فون کے ساتھ اپنے چارجر فراہم کرتی ہیں جبکہ آئی فون کا چارجر کسی دوسرے موبائل فون میں کام نہیں کرتا اور بہت سے اسمارٹ فونز بھی ایسے ہیں جس میں کسی دوسرے موبائل فون کا چارجر نہیں لگایا جاسکتا ہے۔

لیکن بہت جلد سب فونز میں ایک ہی چارجنگ کیبل کو استعمال کرنا ممکن ہوسکے گا جس کا فیصلہ بھی جلد متوقع ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس اور وائرلیس ہیڈفونز کے لیے صرف یو ایس بی چارجنگ پورٹ استعمال کرنے کا فیصلہ 7 جون کو متوقع ہے۔

- Advertisement -

اگر یہ فیصلہ ہوتا ہے تو یورپی ممالک میں ان ڈیوائسز کی فروخت اسی وقت ممکن ہوسکے گی جب ان میں چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی پورٹ دی جائے گی۔

البتہ یہ فیصلہ ڈیوائس کی چارجنگ پورٹ کے لیے ہوگا اور اڈاپٹر کی فراہمی اس کا حصہ نہیں، ابھی یہ واضح نہیں کہ 7 جون کو یہ فیصلہ ہونے پر کمپنیوں پر اس کا اطلاق کب تک ہوگا۔

خیال رہے کہ ایسی رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ ایپل کی جانب سے آئی فونز میں یو ایس بی سی پورٹ کی آزمائش کی جارہی ہے جو 2023 میں متعارف کرائے جاسکتے ہیں۔

ان رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ ایپل کی جانب سے ایک ایسے اڈاپٹر کو بھی تیار کیا جارہا ہے جو یو ایس بی سی پورٹ سے لیس نئے آئی فونز میں لائٹنگ کنکٹر ایسیسریز کا استعمال ممکن بنا سکے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں