منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

امریکہ میں کرکٹ کی تشہیر کے لئے آل اسٹار لیگ کرانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : آئی سی سی نے امریکہ میں کرکٹ کی تشہیر کے لئے آل اسٹار کرکٹ لیگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں پاکستان کے ٹاپ اسٹارز بھی شرکت کریں گے۔

آئی سی سی کے مطابق امریکہ میں کرکٹ کی ترقی کے لئے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کرانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، سپر اسٹارز پر مشتمل ٹیم کی قیادت سچن ٹنڈولکر اور شین وارن کریں گے۔

پاکستان کی جانب سے لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کے علاوہ ،راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر ، جادوئی اسپنر ثقلین مشتاق اور وکٹ کیپر بیٹسمین معین خان شرکت کریں گے۔

بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے علاوہ گنگولی ،لکشمن اور اجیت اگارکر بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

دیگر اسٹار ز کھلاڑیوں میں مرلی دھرن ، جوہنٹی روہڈز ، رکی پونٹنگ ، برائن لارا اور مائیکل وارن بھی شائقین کو جلوے دکھائیں گے، میچز سات نومبر سے امریکہ کے تین مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں