تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

خطے میں امن کے لئے کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل ضروری ہے، شاہ محمود

واشنگٹن : شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مفادات کے لئے کثیر الجہتی، اسٹرکچرڈ فریم ورک کی ضرورت پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد امریکی دارالحکومت واشنگٹن ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کی، دونوں وزراء خارجہ نے ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ کے درمیان ملاقات کے دوران پاک امریکا تعلقات اور علاقائی معاملات سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ مضبوط روابط کا جنوبی ایشیا کے استحکام میں اہم کردار رہا ہے، دونوں ممالک کے مفادات کے لئے کثیر الجہتی، اسٹرکچرڈ فریم ورک کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور امریکا دونوں ہی افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں، افغانستان میں طاقت کے استعمال سے فائدہ نہیں ہوا، خطے میں امن کے لئے کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل ضروری ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے خطے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل کے لئے نئی حکومت کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں دوطرفہ، علاقائی مقاصد کے حصول کے لئے روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور کہا کہ طالبان کے لئے مذاکرات سے سیٹلمنٹ کے حصول کا یہ بہترین موقع ہے۔

اس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکا کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن سینیٹر کوری سے بھی ملاقات ہوئی تھی جس میں پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سینیٹر کوری بوکر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تبدیلی خطے میں امن کی نوید ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -