ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

نسلہ ٹاور ایک ہفتے میں گرانے کا عدالتی حکم ، انتظامیہ کی پھرتیاں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرانے کیلئے نسلہ ٹاور کو فراہم کی جانے والی تمام یوٹیلیٹی سہولیات فوری منقطع کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کومراسلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں گرانے کے عدالتی حکم پر انتظامیہ کی پھرتیاں جاری ہے ، عدالتی حکم پر عملدرآمد کرانے اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور کو فراہم کی جانے والی تمام یوٹیلیٹی سہولیات فوری منقطع کی جائیں۔

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے ایم ڈی واٹر بورڈ ، سی ای او کے الیکٹرک ، ایم ڈی سوئی سدرن گیس حکام کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

- Advertisement -

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ستائیس اکتوبر تک نسلہ ٹاور کو فراہم کی جانے والی بجلی ، گیس اور پانی کی فراہمی کو بند کردیا جائے،کنیکشن منقطع کرنے کے بعد ہی نسلہ ٹاور کو گرانے اور مزید اگے کی کارروائی ممکن ہوسکے گی۔

گذشتہ روز سپریم کورٹ نےنسلہ ٹاور ایک ہفتے کے اندر اندر گرانے کا حکم دیتے ہوئے کمشنر کراچی کو ملبہ اٹھانے کا کام شروع کرنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں