دبئی: آئی سی سی نے دھرم شالامیں پاک بھارت میچ کی حمایت کردی۔سیکریٹری بی سی سی آئی انوراگ ٹھاکر کہتے ہیں پاک بھارت میچ پر سیکیورٹی ٹیم کی رپورٹ کا انتظار ہے۔
بھارت میں بھرپور مخالفت کے باوجود آئی سی سی نے دو روایتی حریفوں کے درمیان میچ کی حمایت کردی، آئی سی سی کے سی ای او ڈیو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے دستبردار نہیں ہوگا، بھارت نے سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے تمام میچز شیڈول کے مطابق ہوِں گے۔
سیکریٹری بی سی سی آئی انوراگ ٹھاکر بھی پاک بھارت میچ کے لئے پرامید ہیں، کہتے ہیں ہر ٹیم کو فول پروف سیکورٹی دیں گے، دھرم شالا میں میچ پر پاکستان کی سیکورٹی جائزہ ٹیم کی رپورٹ کا انتظار ہے۔