اشتہار

کسی فرد یا گروہ کا ہتھیار اٹھانا شرعاََ جائز نہیں ، علامہ طاہراشرفی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین علما کونسل علامہ طاہراشرفی کا کہنا ہے کہ جہاد کا اعلان صرف اسلامی ریاست کا سربراہ کرسکتا ہے ، کسی فرد یا گروہ کا ہتھیار اٹھانا شرعاً جائز نہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین علما کونسل علامہ طاہراشرفی نے علمائے کرام کی جانب سے دہشت گردوں اور دہشت گرد کارروائیوں کیخلاف فتویٰ کے حوالے سے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے اندر ریاست قائم نہیں ہوسکتی، جہاد وہی کہلائے گا جو قرآن وسنت کی تعلیمات کے مطابق ہوگا۔

علامہ طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ علما کا دہشت گردی کےخلاف واضح موقف ہے، کسی فردیاگروہ کا ہتھیار اٹھانا شرعاً جائز نہیں اور ریاست کے اندر ریاست قائم کرنا بھی شرعاً جائز نہیں۔

- Advertisement -

چیئرمین علما کونسل نے کہا کہ جہاد کا اعلان صرف اسلامی ریاست کا سربراہ کرسکتا ہے، اس وقت پاکستان کو امن و استحکام کی ضرورت ہے، ملک کے جو مسائل ہے ان کو مل بیٹھ کر حل کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کاآئین قرآن وسنت کےتابع ہے، ملک کا نظام آئین و دستور کے مطابق ہی بدلا جا سکتا ہے، پاکستان کے ہر شہری کو ریاست کے قوانین پر عمل کرنا چاہیے، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ کچھ لوگ کہے ملک کا نظام بدلنا چاہتا ہوں۔

علامہ طاہراشرفی نے کہا کہ سوشل میڈیا کا پروپیگنڈا اس وقت سب سےبڑامسئلہ ہے، جس کو کلمہ پڑھنا نہیں آتا وہ بھی فتویٰ جاری کررہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں