ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کا 85واں یوم وفات

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کا خواب دیکھنے والے حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا 85واں یوم وفات آج ملک بھر میں عقیدت و احترام اور قومی جذبے سے منایا جارہا ہے۔

ڈاکٹر علامہ محمد اقبال بیسویں صدی کے معروف شاعر، مصنف، قانون دان، سیاستدان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔

یوم وفات ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے حوالے سے دعائیہ تقریبات کا انعقاد کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

آپ نے تمام عمر مسلمانوں میں بیداری و احساسِ ذمہ داری پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھیں، انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں نئی روح پھونکی جو تحریکِ آزادی میں نہایت کارگر ثابت ہوئی۔

علامہ اقبال نے مسلمانوں کو غلامی کی زنجیریں توڑنے کے لئے نسلی و فرقہ وارانہ تفریق کو بالائے طاق رکھ کر باہم متحد ہونے کی تلقین کی، ان کے دل میں صرف برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ہی نہیں پورے عالم اسلام کے لئے تڑپ تھی۔

آپ 21اپریل 1938 کو خالق حقیقی سے جاملے آپ کو بادشاہی مسجد کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔ یوم وفات کے موقع پر ملک بھر میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں