تازہ ترین

وفاقی حکومت نے 1100 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 1100 ارب روپے کا...

بھارت میں‌ 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم، مرنے والوں‌ کی تعداد 288 ہو گئی

اڑیسہ: بھارت میں‌ دو مسافر ٹرینوں میں تصادم کے...

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے بڑ اعزاز

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں قائم علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور رن ویز کو عالمی معیار کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے شعبہ ایرو ڈروم کی جانب سے ٹیکنیکل آڈٹ رپورٹ میں لاہور ایئرپورٹ کو کلیئر قرار دیا گیا۔ لاہور ایئرپورٹ بوئنگ اور ائیر بس طیاروں کے لیے مستند ہے۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ڈائریکٹریٹ برائے ائیر اسپیس اینڈ ائیروڈروم ریگولائیزیشن سروے کے بعد مستند قرار دیا گیا۔ ایروڈروم ریفرنس4Eکوڈ کے تحت لاہور ائیرپورٹ پر بڑے طیاروں کو آپریشن کے لیے سندمل گئی۔

عالمی ہوا بازی کی تنظیم کے وضح کردہ رولز کے تحت ہر سال ایئرپورٹ کا آڈٹ کیا جاتا ہے۔ ڈار کی جانب سے سند پر مبنی نو ٹم بھی جاری ہوگیا۔

بوئنگ 747،787،777لاہور ائیرپورٹ پر آپریشن بحال رکھ سکتے ہیں۔ لاہور ائیر پورٹ کے رن وے ائیر بس اے 330،اے340 اور اے350 طیاروں کی لینڈنگ کے لیے مستند قرار دے دیے گئے۔

بڑے طیاروں کو آپریشن کی اجازت ایروڈروم ریفرنس کوڈ فور ای کے تحت دی گئی۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ لاہور ائیرپورٹ پر متعلقہ طیارے 3نومبر2024 تک آپریشن جاری رکھ سکتے ہیں۔

ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا کہ لاہور ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے عالمی معیار کے مطابق زیر تعمیر ہے، سیکنڈری رن وے پر بڑے طیاروں کو لمیٹڈ لوڈ کے ساتھ لینڈنگ کی اجازت ہے۔ خیال رہے ایروڈروم جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو پہلے ہی عالمی معیار کا درجہ دے چکا ہے۔ مختلف ائیرپورٹس کا آڈٹ جاری ہے۔

Comments

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں