جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

‘بنی گالہ پر کسی بھی قسم کا ایڈونچر درحقیقت ملکی استحکام پرحملہ ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین مجلس وحدت مسلمین راجہ ناصرعباس کا کہنا ہے کہ بنی گالہ پر کسی بھی قسم کا ایڈونچر درحقیقت ملکی استحکام پرحملہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین مجلس وحدت مسلمین راجہ ناصرعباس نے عمران خان کی گرفتاری کی خبروں پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا بنی گالہ پرکسی بھی قسم کاایڈونچردرحقیقت ملکی استحکام پرحملہ ہے۔

راجہ ناصرعباس کا کہنا تھا کہ غیورعوام ایسے کسی بھی ایڈونچر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، چند مربع کلومیٹر پر محدود حکومت ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہے۔

خیال رہے سوشل میڈیا پر عمران خان کی گرفتاری کی خبروں کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بنی گالہ کے باہر رات گئے جمع ہوگئی تھی۔

اسد عمر، مراد سعید سمیت تحریک انصاف کی قیادت بھی بنی گالہ پہنچے جبکہ لاہور کے لبرٹی چوک پر بھی پی ٹی آئی کارکنان بڑی تعداد جمع ہوئی۔

کراچی میں شارع فیصل پرنرسری کے قریب پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کیا۔۔ گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، رحیم یار خان، اوکاڑہ، سیالکوٹ، بھاولپور، صادق آباد، حافظ آباد اور ساہیوال میں بھی کارکن سڑکوں پرنکل آئے۔

پی ٹی آئی کارکنوں کےعمران خان اور اے آر وائی نیوز کے حق میں نعرے لگائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں