ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

مدارس اورمساجد کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، مولانا طاہراشرفی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے انتہاءپسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے چلائی جانے والی مہم کو منظم تحریک میں چلانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مدارس اور مساجد کا دہشت گردی اور انتہاءپسندی سے کوئی تعلق نہیں۔

اقبال ٹاؤن گلشن بلاک کی جامعہ مسجد مکی میں علماءکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ دہشت گردی محراب و منبر اور داڑھی اور پگڑی سے نہ جوڑا جائے۔

اسلام ، قرآن اور جہاد کے نام پر پھیلائے جانے والے تکفیری نظریات سے نوجوان نسل کو بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد پر زوردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شک کی بنیاد پر گرفتار مذہبی رہنماﺅں کو رہا کیا جائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض قوتیں پاکستان کے اندر انتشار کی کیفیت پیدا کرنا چاہتی ہیں ۔ بے گناہ عورتوں، بچوں ، بوڑھوں کو قتل کرنے والے بتائیں وہ کون سی اسلام کی خدمت کر رہے ہیں؟

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں