لاہور : چیئرمین علماء کونسل پاکستان حافظ طاہر محمود اشرفی کے اکاؤنٹس میں مشتبہ ٹرانزکشن کاانکشاف ہوا ہے، ایف آئی اے نے 26 دسمبر کو طلبی کا نوٹس بھجوادیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے معروف مذہبی اسکالر اور چیئرمین علماء کونسل پاکستان حافظ طاہر محمود اشرفی کے بینک اکاؤنٹس میں مشتبہ ٹرانزکشنز میں انکشاف ہوا ہے جس کے مطابق مغربی ممالک سے ان کے اکاؤنٹس میں رقوم منتقل کی گئیں۔
ایف آئی اے نے حافظ طاہر محمود اشرفی کو ان کے بینک اکاؤنٹس میں مشتبہ ٹرانزکشن کے الزام میں تفتیش کیلئے طلب کرلیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی تحقیقات کا دائرہ کار مزید کئی اور اہم شخصیات تک پھیلایا جاسکتا ہے، تحقیقات ایف آئی اےانسداد دہشت گردی ونگ کررہا ہے، جس نے مزید تحقیقات کیلئے حافظ طاہر محمود اشرفی کو 26 دسمبر کو طلبی کا نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔