انگلینڈ کے کامیاب ترین کپتان ایلن لیمب کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو گئے۔
لیجنڈری بلے باز نے اپنی بیماری سے متعلق سوشل میڈیا پر پیغام کے ذریعے شیئر کی۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ وہ کینسر سے لڑ رہے ہیں۔
ایلن لیمب کے مطابق انہیں حال ہی میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور اس بیماری کے علاج میں ایک ماہ ہوا ہے۔
I urge all men to go and get their PSA levels checked as prostate cancer so often goes undiagnosed. Having recently been diagnosed with prostate cancer, I have just completed a month of treatment. Put your egos aside-don’t be ignorant about your health @Vitality_UK @ProstateUK
— Allan Lamb (@AllanLamb294) October 31, 2021
سابق کپتان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مرد اپنی انا کو ایک طرف رکھیں اور اپنی صحت سے متعلق مکمل علم رکھیں کسی بھی نظرانداز نہ کریں۔
ایلن لیمب جنوبی افریقا میں پیدا ہوئے لیکن کرکٹ انگلینڈ کی جانب سے کھیلی۔ انہوں نے 2 ایشز ٹرافی جیتیں اور 3 ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔