لاہور: مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک پر ایک خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اُن کے پانچ سالہ بچے کو لیگی رہنما نے جنسی ہراساں کیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے ترجمان مصدق ملک کی نااہلی کے لیے ایک خاتون نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دائر کردی۔
خاتون نے مسلم لیگ کے رہنما پر الزام عائد کیا کہ اُن کے بچے کو مصدق ملک نے جنسی طور پر ہراساں کیا، والدہ نے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں استدعا کی کہ لیگی رہنما کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔
مزید پڑھیں: رکن قومی اسمبلی پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، انصاف کی اپیل
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی جس میں خاتون نے ایک بار پھر اپنے الزام کو دہراتے ہوئے کہا کہ ’مصدق ملک نے امریکا میں میرے بچے پر جنسی حملہ کیا’۔
الیکشن کمیشن نے درخواست گزار خاتون سے مزید شواہد طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوٹس جاری کرنے کے لیے ٹھوس ثبوتوں کی ضرورت ہے۔ بینچ نے خاتون کو ہدایت کی کہ وہ وکیل کی خدمات حاصل کر کے 5 دسمبر تک شواہد فراہم کریں تاکہ کارروائی آگے بڑھائی جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: طالبات اور اساتذہ کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ثابت، پرنسپل کو 105 سال قید
یاد رہے کہ نوازشریف نے وزارتِ عظمیٰ کا حلف سنبھالنے کے بعد مصدق ملک کو اپنا ترجمان مقرر کیا تھا۔
زینیا ستی کی مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک کے خلاف 62 ون ایف کے تحت الیکشن کمیشن میں درخواست دائر pic.twitter.com/qATdH2jO15
— محمد ادیب فوزی (@AdeebFoziKakar) November 20, 2018