تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

حسین نواز کی جسٹس (ر) عظمت سعید پر الزامات کی بوچھاڑ

جسٹس (ر) عظمت سعید کی براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کی تقرری پر حسین نواز نے الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔

ایک بیان میں حسین نواز نے کہا کہ جسٹس (ر)عظمت سعید انتہائی متنازع شخصیت ہیں، براڈ شیٹ کمیشن کی سربراہی کیلئے ان سےزیادہ متنازع شخصیت نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کمیشن لوگوں کےسیاہ کرتوتوں پرسفیدی کرنےکاکام کرےگا، عظمت سعیدمشرف کےاقدامات کوقانونی جوازدینےکیلئےنیب کاحصہ بنے۔

سابق وزیراعظم کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ سےمجرمانہ معاہدےپردستخط کرنے والوں میں عظمت سعید شامل تھے، عظمت سعید نے نیب میں بیٹھ کرشریف فیملی کیخلاف مقدمات بنائے، واٹس ایپ جے آئی ٹی کے معاملے کے پیچھےبھی عظمت سعید تھے۔

حسین نواز نے کہا کہ عظمت سعید نے بھری عدالت میں نواز شریف حکومت کو سسیلین مافیا کہا وہ یہ بھی کہہ چکےنوازشریف کو اندازہ ہونا چاہیے اڈیالہ جیل میں بہت جگہ ہے۔

Comments

- Advertisement -