منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

پولنگ میٹریل چھیننے اور ہنگامہ آرائی کے الزامات: پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے خلاف بلدیاتی انتخابات میں پولنگ میٹریل چھیننے اور ہنگامہ آرائی کے الزامات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے خلاف پولنگ میٹریل چھیننے اور ہنگامہ آرائی کے الزامات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔

پولیس نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما امجد آفریدی کے خلاف بلدیہ ٹاؤن میں انتخابات کے دوران ہنگامہ آرائی ،پولنگ میٹریل چھیننے اور اسلحہ لہرانے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

- Advertisement -

پولیس نے امجد آفریدی کی ویڈیو بھی وائرل کی ہے، جس میں امجد آفریدی اسلحہ اور ٹپے لگے ووٹنگ بک بھی برآمد ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ کورنگی کے علاقے سے بھی ایم پی اے عدیل احمد کو گرفتار کرکے شاہ فیصل کالونی تھانے منتقل کردیا گیا اور پریزائیڈنگ افسر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

عدیل احمد پر بھی پولنگ عملے سے بیلٹ پیپر چھیننے کا الزام لگایا گیا ہے جبکہ گلشن معمار کے علاقے میں پی پی ٹی آئی رہنما راہبستاں کو ہنگامہ آرائی کے معاملے میں گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

مقدمہ ہنگامہ آرائی اور تشددکی دفعات کے تحت تھانہ گلشن معمارمیں درج کیا گیا ، مقدمےمیں ایم پی اےسمیت10سے زائد افراد کا ذکرکیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر قائدحزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نےعدیل احمداوررابستان کوگرفتارکرکےنامعلوم مقام منتقل کردیاہے جبکہ ایم پی اے راجہ اظہراورفہیم خان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ، چیف سیکریٹری سندھ یہ وقت ہم بھولیں گےنہیں، پولیس سندھ حکومت کی درباری بن کرکام کررہی ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام بن کرجی حضوری میں مصروف ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں