اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی کی طالبہ کے مبینہ اغوا کے بعد نکاح کی ویڈیو آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کی طالبہ کے مبینہ اغوا اور رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کی ویڈیو سامنے آگئی۔

لڑکی کی نکاح کی ویڈیو اے آر وائے نیوز  نے حاصل کرلی جس میں لڑکی کو نکاح نامے پر انگوٹھے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

نکاح خواں کے مطابق لڑکی کے پاس ب فارم اور شناختی کارڈ نہیں تھا تاہم لڑکی نے رضامندی کے ساتھ شادی کی ہے لڑکی کو ماں باپ کے گھر واپس جانے کا کہا تھا لیکن لڑکی نے کہا والدہ کسی بوڑھے کو فروخت کرنا چاہتی ہے۔

نکاح خواں نے بتایا کہ نکاح کے بعد سے لڑکا لڑکی سے رابطہ نہیں ہوا، نکاح میرے گھر پر ہوا تھا اور لڑکی نےعمر 19 سال بتائی۔ نکاح نامہ پرلڑکی کا شناختی کارڈ نمبر درج نہیں کیا گیا۔

لڑکی کے اغوا کا مقدمہ کراچی کےتھانہ سچل میں درج ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں