پیر, اپریل 28, 2025
اشتہار

عمران خان اور مسرت جمشید چیمہ کی مبینہ آڈیو لیک

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور مسرت جمشید چیمہ کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مبینہ آڈیو میں سابق وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ جی مسرت کیا صورتحال ہے، وہ کہتی ہیں کہ سر پیغام پہنچایا ہے ہم ہائیکورٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

مسرت جمشید چیمہ مبینہ آڈیو میں کہتی ہیں کہ ’ہم نے کہا ہے خان صاحب کو سامنے لائیں ہم نہیں جائیں گے۔‘

عمران خان ان سے پوچھتے ہیں کہ خواجہ حارث وہاں موجود ہیں جس پر وہ بتاتی ہیں کہ خواجہ حارث، اور سلمان صفدر دونوں میرے ساتھ موجود ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جو حرکت انہوں نے کی ہے سپریم کورٹ میں بھی اس پر کارروائی کریں، یہ جو چیف جسٹس ہیں یہ کیا کررہے ہیں۔‘

مسرت جمشید چیمہ کہتی ہیں کہ نیب والے آئے ہیں تو ان سے پوچھا ہے، سلمان صفدر کو کہا ہے ان کو کہیں عدالت کے سامنے پیش کریں۔‘

پی ٹی آئی رہنما کہتی ہیں کہ آپ کا کیس چیف جسٹس کے پاس لگا ہوا ہے، نیب کو کہا ہے کہ عدالت میں پیش کریں ورنہ ہم نیہں جائیں گے۔‘

عمران خان کہتے ہیں کہ ’نہیں یہ تو ان سے آرڈر لیتا ہے اعظم سے بات کرو دوسری طرف بات کرے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں