پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

صورتحال بہت خراب ہو گئی ہے، یاسمین راشد اور عارف علوی کی مبینہ آڈیو لیک

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صدرمملکت عارف علوی اور پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ، جس میں یاسمین کہہ رہی ہے کہ صورتحال بہت خراب ہو گئی ہے ، اس سے پہلے خون خرابہ ہوآپ کو کسی سے بات کرنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی اور پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی۔

مبینہ آڈیو میں رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد صدر مملکت سے گفتگو کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ صورتحال بہت خراب ہو گئی ہے، لوگوں نے پٹرول بم پھینکنا شروع کر دیے ہیں ، اس سےپہلےخون خرابہ ہوآپ کو کسی سے بات کرنی چاہیے۔

یاسمین راشد نے مزید کہا کہ آپ کواس معاملےمیں مداخلت کرنی چاہیے، جس پر صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ میں سمجھا نہیں آپ کیا کہہ رہی ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے عارف علوی کو کہا دیکھیں سر اب صورتحال یہ ہے لوگ مرجائیں گے پولیس والے بھی مرجائیں گے، صورتحال اتنی خراب ہوجائے گی کہ الیکشن ملتوی ہوجائیں گے۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے آپ خان صاحب کو کہیں وہ خود کو حوالے کریں۔ اور ہم آگے کیلئے تیار ہوجائیں باقی آپ کی مرضی۔

رہنما پی ٹی آئی نے عارف علوی کو بتایا کہ اب اس وقت پیٹرول بم چل رہے ہیں۔ میں تو جان بوجھ کر پہلی بار باہر بیٹھی ہوئی تھی۔۔ کیونکہ لوگوں کو بلانا اور یہ سب کیا جارہا ہے۔

جس پر صدر مملکت نے کہا ٹھیک ہے مجھے اسد سے بات کرنے دیں تو یاسمین راشد جواب میں کہتی ہیں کہ اسد سے میری بات ہوئی اسد نے کہا ہے آپ نے کچھ نہیں کہنا، آپ شاہ صاحب سےبھی بات کرلیں وہ خان صاحب کے ساتھ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں