فیصل آباد: دسوہہ کے علاقے تھانہ روش والا میں چھ ڈاکوؤں نے دو بہنوں سمیت چار خواتین سے مبینہ جنسی زیادتی کر ڈالی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق 28 اور 29 دسمبر 2022 کی درمیانی شب چھ ڈاکو رات 9 بجے زمیندار بابر علی کے ڈیرے میں گھسے اور لوٹ مار کی، اس کے بعد ملزمان نے ملازمین کو باندھ کر چار خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس واقعے پر پردہ ڈالنے کے لیے متاثرہ خواتین پر دباؤ ڈالتی رہی۔ پہلے صرف ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج کیا تاہم یکم جنوری کو ڈکیتی کی دفعہ خارج کر کے خواتین سے زیادتی کی دفعہ شامل کیں۔
مدعی مقدمہ نے الزام عائد کیا ہے کہ دو متاثرہ خواتین کا میڈیکو لیگل نہیں کیا جا رہا، ہم نے سراغ رساں کتے کی مدد سے ایک ملزم کو بھی پکڑوایا، پولیس نے زیرِ حراست ملزم سے کوئی تفتیش نہیں کی۔