پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

سول ایوی ایشن میں مبینہ بھرتیاں، اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

سول ایوی ایشن اتھارٹی میں مبینہ بھرتیوں سے منسوب جعلی لیٹر کے اجراء کا انکشاف ہوا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مبینہ بھرتیوں سے متعلق جاری مبینہ لیٹر کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ نامعلوم افراد کی جانب سی اے اے میں مبینہ پیسوں کے عوض جعلی بھرتیوں کے لیٹر جاری کیاگیا تھا جو منظر عام پر آنے کے بعد حقیقت کے برعکس نکلا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ائیرپورٹس مینجرز اور ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے جعلی لیٹر سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مراسلہ سی اے اے کے ڈائریکٹر ہیومن ریسورس نے جاری کیا۔ ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بھر تیاں قواعد کے مطابق کی جاتی ہیں، بھر تی کے لیے اخبارات میں تشہیر کی جاتی ہے۔

ترجمان سی اے اے سعد بن ایوب نے بتایا کہ بھرتیوں کے لیے ریٹرن ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد شفاف طریقے سے تقرری کی جاتی ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں