جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کمسن ملازمہ پر مالکن اور دیگر اہلخانہ کا مبینہ تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں کمسن گھریلو ملازمہ کو مالکن اور اہلخانہ کے دیگر افراد نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے سول لائنز تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود میں 8 سالہ گھریلو ملازمہ پر مالکن اور دیگر ملازمین کی جانب سے مبینہ تشدد کیا گیا۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر بچی کو بازیاب کروالیا ہے۔

 پولیس نے بااثر شخص کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ بچی کے جسم پر متعدد تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔

8سال کی فضا2سال سےشیخ شہزادکےگھرملازمہ تھی، ڈی پی او

ڈی پی او فیصل مختار نے کہا کہ 8 سال کی فضا دو سال سے ملزم شیخ شہزاد کے گھر ملازمہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ بچی کے جسم کے مختلف حصوں پر زخم کے نشانات موجود ہیں پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں