جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

لیموں اور ناریل کے تیل کا جادو، خارش کا خاتمہ جڑ سے

اشتہار

حیرت انگیز

خارش جلد میں پیدا ہونے والی الرجی کی ہی ایک قسم ہے، آپ کو اسکن الرجی کی یہ قسم پریشان اور بےچین کر سکتی ہے، خاص طور پر یہ رات سونے سے قبل آپ کے لئے مشکل پیدا کرسکتی ہے۔

خارش کے دوران بہت الجھن محسوس ہوتی ہے جب خارش شدید صورت اختیار کرلیتی ہے تو یہ آپ کو کسی انفیکشن میں بھی مبتلا کرسکتی ہے۔

یاد رکھیں کہ خارش کے بڑھنے کے باعث زیادہ کھجانے سے مزید جلدی مسائل پیدا ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔ کھجلی کو اگر عادت بنا لیا جو تو بہت سارے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

آج ہم آپ کیلئے کچھ گھریلو نسخے لے کر آئے ہیں جن پر عمل کرکے آپ خود اور اپنے اہل خانہ کو خارش جیسی مصیبت سے باآسانی چھٹکارا دلاسکتے ہیں۔

لیموں :

وٹامن سی اور بلیچ کی خصوصیات سے بھرپور لیموں خارش زدہ جلد کا بہترین علاج ہے۔لیموں کا رس کھجلی ختم کرنے کے ساتھ جلدی حساسیت کو روک دیتا ہے۔

Lemon

تلسی : تلسی کے پتے تھیمول اور ایگونل جیسے اجزاءسے بھرپور ہوتے ہیں، جو نہ صرف جلدی خارش بلکہ جلن کا احساس بھی ختم کر سکتے ہیں۔ علاج کے لئے تلسی کے چند پتوں کو دھو لیں اور پھر براہ راست انہیں متاثرہ حصے پر رگڑ لیں۔

ایلوویرا :

ایلوویرا

ایلوویرا کھجلی کا بہترین علاج ہے۔ایلوویرا کے پتے توڑ لیں اور پھر چاقو کی مدد سے انہیں کاٹ لیں، پھر ان پتوں کے اندر موجود محلول کو نکال لیں، جو ایک جیل کی صورت میں ہوتا ہے۔اس جیل کو براہ راست متاثرہ حصے پر لگا کر خارش سے دیرپا آرام حاصل کیا جا سکتا ہے۔

میٹھا سوڈا :

میٹھا سوڈا

(جسے کھانے کا یا بیکنگ سوڈا بھی کہا جاتا ہے) خارش کی وجہ سے متاثرہ حصہ کا علاج کرنے کے لئے ایک کپ میں تین حصے میٹھا سوڈا اور ایک حصہ پانی ڈال کر اسے اچھی طرح مکس کرلیں، پھر اس پیسٹ کو متاثرہ حصہ پر لگانے سےاس کے فوری نتائج برآمد ہوں گے۔

پٹرولیم جیلی : پٹرولیم جیلی ( ویسلین ) کسی مضر صحت کیمیکل سے تیار نہیں کی جاتی بلکہ مکمل طور پر یہ قدرتی ہوتی ہے جو بڑی آسانی سے جلد پر اپنے مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ پٹرولیم جیلی کے استعمال سے آپ نہ صرف خارش سے محفوظ رہیں گے بلکہ اس سے آپ کی جلد چمکدار اور خوبصورت بھی ہو جائے گی۔

ناریل کا تیل :

Coconut Oil

خشک جلد اور خارش کا بہترین علاج ناریل کے تیل کا استعمال ہے۔ ماہرین کے مطابق خارش کی کوئی بھی وجہ ہو ناریل کا تیل اس سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ خارش کی صورت میں متاثرہ جگہ پر ناریل کے تیل کی مالش کی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں