پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان اتحاد سے متعلق اہم پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمیعت علما السلام (جے یو آئی) کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات طے پاگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمیعت علما السلام (جے یو آئی) کے درمیان اتحاد سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی اور جے یوآئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات طےپاگئی، دونوں پارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس منگل کو ہوگا اور دونوں کمیٹیوں کےدرمیان ملاقات میں مولانافضل الرحمان بھی شریک ہوں گے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی اورجےیوآئی نے5،5رکنی کمیٹیاں تشکیل دی ہوئی ہیں ، جے یوآئی سربراہ مولانافضل الرحمان اتوارکوعمرہ ادائیگی کےبعدوطن واپس آئیں گے۔

یاد رہے جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ جے یوآئی اوردیگراپوزیشن جماعتوں کا موقف ایک ہی ہے تاہم اتحاد ہوگا یا نہیں ہوگایہ فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کے لیے ٹی او آر کی ضرورت ہے ، بانی پی ٹی آئی کے خلاف جتنے کیسز بنے جے یو آئی ان میں فریق نہیں، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بے انصافی نہیں ہونی چاہیے، ان کےحوالے سےعدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اعتراض نہیں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں