تازہ ترین

تحریک انصاف کیساتھ اتحاد ہرلمحے مضبوط تر ہو رہا ہے، پرویز الٰہی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کیساتھ اتحاد ہرلمحے مضبوط تر ہو رہا ہے، اختلاف پھیلانے والے ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ایم این اے فرخ حبیب کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پرویز الٰہی نے کہا کہ تحریک انصاف کیساتھ اتحاد ہرلمحے مضبوط تر ہو رہا ہے، اختلاف کی کوشش کرنیوالے ہمیشہ کی طرح ناکام ر ہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیاست عبادت ہے ، بدقسمتی سے کچھ عناصر نے سیاست کو بیوپار بنا لیا اور قوم دیکھ رہی ہے کس طرح ضمیروں کے سودے کئے جا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ہرغیر آئینی اقدام کےمقابلےکیلئے پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں، ن لیگ انتشار کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہے اور ہم عوامی خدمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں، ترقی کے سفر میں بلاتخصیص ہر شہر کو شامل کیا ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی، حکومت آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر سانس لینے پر بھی ٹیکس لگا رہی ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ پنجاب حکومت کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -