تازہ ترین

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

اتحادیوں کے تحفظات دور، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب

وفاقی حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کے بعد بدھ کو ‏پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات ‏فوادچوہدری نے کہا کہ اتحادیوں کیساتھ تفصیل سےانتخابی اصلاحات پربات کی گئی، ای وی ایم پر اتحادیوں کے ‏تحفظات دور کر دیئےگئےہیں تمام اتحادی حکومت کیساتھ کھڑےہیں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ دوپہر2 ‏بجے طلب کیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ علیٰ عدلیہ نےمعاملےکانوٹس لیاجوکہ خوش آئندہے ازخودنوٹس کےبعدن لیگ رہنماؤں نےپریس ‏کانفرنس کی، ن لیگی رہنماؤں نےپریس کانفرنس میں پھرعدلیہ پرتنقیدکی ہے امیدہےعدالت ن لیگی رہنماؤں ‏کوبھی ازخود نوٹس میں بلائےگی۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےاتحادیوں کےسوالات کےجوابات ‏خود دیئے فیصلہ کیا گیا ہے 8 سے10بل مشترکہ اجلاس میں لائےجائیں گے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بدھ ‏کوہوگا۔

Comments

- Advertisement -