منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

تیراک پر مگرچھ کا حملہ، ویڈیو بچے نہ دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر مگرمچھوں کی ویڈیو اکثر وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین کے دل دہل جاتے ہیں۔

برازیل میں ایک تیراک پرسکون انداز میں تیراکی میں مصروف تھا اسی اثنا میں مگرمچھ نے اچانک حملہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

یہ واقعہ ہفتے کے روز ایک جنگلاتی مقام پر پیش آیا جہاں ایک جھیل ہے جو سیاحوں میں کافی مقبول ہے۔

اس جھیل میں مگرمچھوں کی موجودگی کے بارے میں انتظامیہ کی جانب سے بھی سیاحوں کو خبردار کیا جاچکا تھا لیکن تیراک شاید اس سے لاعلم تھا۔

ولیان کیٹانو نامی شخص جب تیراکی کرنے کے لیے اترا تو وہاں موجود ایک شخص نے واقعے کی ویڈیو بنانا شروع کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیٹانو جھیل میں نہانے میں مصروف ہیں اسی دوران مگرمچھ اس کے پیچھے سے آیا اور اس پر حملہ کردیا لیکن خوش قسمتی سے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ بچ کر کنارے پر آگیا۔

کیٹانو کو کنارے پر آنے کے باوجود سکتے کی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد لوگوں نے موبائل ایمرجنسی کیئر سروس کو کال کی، تیراک کے بازو میں معمولی چوٹ آئی تھی اور وہ محفوظ رہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں