تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

خونخوار مگرمچھ نے نوجوان کا بازو جکڑ لیا، آگے کیاہوا ؟ ویڈیو دیکھیں

تالاب میں خونخوار مگرمچھ نے تیرنے والے نوجوان کا بازو چبا ڈالا، خوش قسمت نوجوان تالاب سے زندہ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

برازیل کے ایک گہرے تالاب میں تیرنے والے نوجوان کو دوسری زندگی مل گئی، اس خوفناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک نوجوان برازیل کے ایک تالاب میں تیراکی کررہا ہے کہ اچانک ایک خونخوار مگرمچھ اس کا پیچھا کرنا شروع کردیتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو دی سن نے سال 2021 میں یوٹیوب پر شیئر کی تھی اور 52 ملین سے زیادہ آراء کے ساتھ وائرل ہوئی تھی۔ دل دہلا دینے والی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر دوبارہ منظر عام پر آئی ہے۔

مگرمچھ کو اپنی جانب آتا دیکھ کر نوجوان تیزی کے ساتھ وہاں سے نکلنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہوتی اور مگرمچھ اس کا بازو اپنے مضبوط جبڑوں میں جکڑ لیتا ہے۔

مگرمچھ جب تالاب کے اندر نوجوان پرجھپٹتا ہے تو کچھ دیر کیلئے وہ دونوں سطح کے نیچے چلے جاتے ہیں، اور تھوڑی دیر بعد ابھرتے ہیں۔

بعد ازاں یہ خوش قسمت نوجوان معجزانہ طور پر وہاں سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا، ویڈیو میں اس کے زخمی بازو سے خون رستا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -