جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

الباما : گھر کے آنگن میں سیلابی پانی کے ساتھ مگرمچھ بھی آگیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

الباما : امریکی ریاست میں الباما میں سمندری طوفان سیلی نے جہاں تباہی مچادی ، وہیں خاتون کی ایک ویڈیو نے سب حیران کردیا ، خاتون کے گھر کے آنگن میں سیلابی ریلے کے ساتھ مگرمچھ بھی آگیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست الباما میں ایک خاتون نے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مگرمچھ سمندری طوفان سیلی کے باعث سیلابی ریلے کے ساتھ اس کے آنگن میں آگیا اور سیلابی پانی میں تیراکی کے مزے لینے لگا۔

بینیٹ نے پیغام میں لکھا کہ مگر مچھ 10 یا 12 فٹ لمبا ہے ، ہم پانی ، مچھلی اور زہریلے سانپوں کے گرد گھیرے ہوئے ہیں۔

خیال رہے سمندری طوفان سیلی نے امریکا کی ریاست الباما میں تباہی مچادی ہے، اس سمندری طوفان کی وجہ سے فلوریڈا اور الاباما میں لاکھوں  افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ آندھی کے سبب مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں، درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے ۔

یاد رہے امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں  کاؤنٹی ہلزبورف میں ایک مگرمچھ گھر میں گھس کر عقبی صحن میں بنے سوئمنگ پول میں تیراکی کے مزے لے رہا تھا، تاہم گھر والے اسے دیکھ کر خوف زدہ ہو گئے۔

گھر کے مالک کارلوس ریورا کا کہنا تھا کہ اس نے دیکھا کہ عقبی صحن کے پول میں ایک مگرمچھ مزے سے تیر رہا ہے، اس نے فوراً گھر کے دیگر افراد کو خبردار کر دیا کہ سوئمنگ پول میں مگرمچھ ہے، تاہم سب یہ سمجھے کہ وہ مزاق کر رہا ہے تاہم جب انھوں نے دیکھا تو سب خوف زدہ ہو گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں