تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کے پی ٹی زمین ہاؤسنگ سوسائیٹیز کو دیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی زمین ہاؤسنگ سوسائیٹیز کو اونے پونے داموں دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پی اے سی کا اجلاس نور عالم خان کی زیرِ صدر ہوا جس میں بتایا گیا کہ زمین لیز پر دینے سے 8 ارب 11 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا، 881 ایکڑ زمین ہاؤسنگ سوسائٹی کو 99 سال کے لیے الاٹ کی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ہاکس بے پر 250 ایکڑ اور ایم ٹی روڈ پر 130 ایکڑ زمین الاٹ کی گئی۔

اراکین کمیٹی نے بتایا کہ یہ زمین سندھ حکومت نے کے پی ٹی کو بزنس کے لیے دی تھی، زمین ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کو دے دی گئی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کیس نیب کو بھیج دیا جبکہ سیکرٹری میری ٹائم افیئر سے رپورٹ بھی طلب کرلی گئی۔

Comments

- Advertisement -