کراچی : محکمہ صحت سندھ نے کورونا سے لڑنے پر ڈاکٹرز،نرسنگ،ہیلتھ اسٹاف کوالاؤنس دینے کا اعلان کردیا ،ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ دوران ڈیوٹی کورونا سے متاثرہوکر انتقال کرنیوالے ڈاکٹرز کو پیکج دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے ڈاکٹرز،نرسنگ،ہیلتھ اسٹاف کوالاؤنس دینے کا اعلان کردیا ، ڈاکٹر عذرا پیچوہو سے پاکستان پیڈیارٹک ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ہیلتھ کیئرکمیشن، ایم آئی سی ایچ،میڈیکل ایسوسی ایشن کےنمائندے موجود تھے۔
وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ ڈاکٹرز پرائیویٹ اسپتالوں سے علاج کراناچاہیں تواخراجات حکومت ادا کرے گی اور دوران ڈیوٹی کورونا سے متاثرہوکر انتقال کرنیوالے ڈاکٹرز کو پیکج دیا جائے گا۔
عذرا پیچوہو کا مزید کہنا تھا کہ تمام اسپتالوں میں حفاظتی اقدامات کوہرصورت میں یقینی بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں : کورونا مریضوں کا علاج کرنیوالے ہیلتھ پروفیشنلز کیلیے بڑی خبر
گذشتہ روز حکومت نے جانب سے کورونا مریضوں کےعلاج کرنیوالے ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے اسپیشل الاؤنس دینے کا اعلان کیا تھا،مراسلے میں کہا گیا تھا کہ کورونامریضوں کا براہ راست علاج کرنیوالے کیلئے ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کا فیصلہ کیا ہے، یکم اپریل سے کام کرنیوالے ہیلتھ پروفیشنل کواسپیشل الاؤنس دیا جائے گا۔
یاد رہے صوبائی محکمہ صحت نے ہیلتھ ملازمین کواضافی بنیادی تنخواہ دینےکی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کی تھی اور کہا تھا کہ مطابق کورونا کی وبائی صورتحال میں ڈاکٹرزکی خدمات قابل تعریف ہیں، تمام پیرامیڈیکل اسٹاف کی خدمات خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
محکمہ صحت نے سفارش کی تھی کہ ڈاکٹرز کو اضافی الاؤنس دینے کی منظوری دی جائے، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ میڈیکل عملے کو کورونا سے لڑنے پر زبردست الاؤنس دیا جائے گا، صوبے کے ڈاکٹر فرنٹ لائن کے سولجر ہیں۔