پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

پشپا 2 کے سپر اسٹار اداکار الو ارجن گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: پولیس نے تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اداکار الو ارجن کو خاتون کی ہلاکت کے معاملے میں گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حیدر آباد میں فلم ’پشپا 2‘ کے پریمیئر کے دوران بھگدڑ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکت کے معاملے میں مشہور تیلگو فلم اسٹار کو گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطاق خاتون کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ 4 دسمبر کو حیدرآباد کے تھیٹر میں پیش آیا تھا، پریمئیر کے دوران بھگدڑ مچنے سے 39 سالہ خاتون جاں بحق اور اسکا بیٹا شدید زخمی ہو گیا تھا۔

- Advertisement -

پشپا 2 کے پریمیئر میں خاتون کی ہلاکت، 3 افراد گرفتار

واقعے کے خلاف پولیس نے تھیٹر انتظامیہ، الو ارجن اور ان کی سیکیورٹی ٹیم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز تھیٹر کے مالک سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم اب اداکار الوارجن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد الو ارجن کو آج مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا، پولیس کا کہنا تھا کہ انہیں فلم کے پریمیئر میں اداکار اور ان کی ٹیم کی موجودگی کی کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

حیدر آباد کے ڈپٹی کمشنر پولیس نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اسٹیشن میں متاثرہ خاندان کی شکایت پر بی این ایس سیکشن 105 اور 118 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس واقعے کے بعد الو ارجن نے بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ غیر متوقع طور پر لوگوں کی بڑی تعداد تھیٹر پہنچ گئی جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا، مجھے خاتون کی موت کا اگلے دن پتہ چلا، جس کے بعد اداکار نے امدادی رقم کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں