پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

اللو ارجن کو اپنے مداحوں کو ’آرمی‘ کہنا مہنگا پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

معروف تیلگو اداکار اللو ارجن کو اپنے مداحوں کو ’آرمی‘ کہنا مہنگا پڑگیا، اداکار کے خلاف شکایت درج کروائی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اللو ارجن برسوں سے اپنے مداحوں کو اپنی ’فوج‘ کہہ کر پکارتے ہیں لیکن پشپا 2: دی رول کی تشہیر کے دوران جب انہوں نے اپنے مداحوں کو ’آرمی‘ قرار دیا تو لوگوں نے اعتراض کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سری نواس گوڈ نامی ایک شخص نے اداکار کے خلاف حیدرآباد کے جواہر نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی، انہوں نے اپنی درخواست میں الو ارجن کے اس بیان کو قابل اعتراض قرار دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Allu Arjun (@alluarjunonline)

- Advertisement -

بھارتی میڈیا پر وائرل پوسٹ میں انہیں کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ہم نے ٹالی ووڈ اسٹار اللو ارجن کے خلاف شکایت درج کرائی ہے جس میں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے مداحوں کے لیے آرمی کا لفظ استعمال نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا ’آرمی ایک معزز عہدہ ہے، آپ اپنے مداحوں کو آرمی نہیں کہہ سکتے، یہ وہی ہیں جو ہمارے ملک کی حفاظت کرتے ہیں، اس کے لیے بہت سے دیگر الفاظ موجود ہیں جن کا استعمال کیا جا سکتا ہے‘۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں فلم کی تشہیر کے دوران اللو ارجن نے کہا تھا کہ میرے پاس مداح نہیں ایک آرمی ہے، میں اپنے مداحوں سے محبت کرتا ہوں، وہ میری فیملی کی طرح ہیں۔

اللو ارجن کا کہنا تھا کہ یہ میرے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، میری کامیابی کا جشن مناتے ہیں اور میرا دفاع کرتے ہیں، میں آپ سب سے محبت کرتا ہوں، اگر یہ فلم بڑی ہٹ ہوتی ہے تو میں اسے اپنے تمام مداحوں کے نام کروں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں